سرکاری بنگلے میں توڑ پھوڑ معاملہ میں اکھلیش کے خلاف تحریر

انہوں نے بتایا کہ معاملہ چونکہ لکھنؤ کا ہے اس لئے جو بھی کارروائی ہوگی وہ لکھنؤ میں ہوگی ۔ فی الحال یہ تحریر لے لی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ فن تعمیر کے لحاظ سے مشہور 4 ۔ وکرما دتیہ مارگ واقع بنگلہ کو اکھلیش یادو کے ذریعہ خالی کئے جانے کے بعد جب پراپرٹی ٹیکس کے کارکن وہاں پہنچے تو انہیں سب کچھ ٹوٹا پھوٹا ہوا ملا ۔ مسٹر اکھلیش کو یہ بنگلہ الاٹ کئے جانے کے بعد اس کو شاندار شکل دینے کے لئے کئی کروڑ روپے خرچ کئے گئے تھے ۔

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے پھول پور کے ایم پی ناگیندر سنگھ پٹیل نے الزام لگایا کہ سستی مقبولیت حاصل کرنے کے لئے بی جے پی کسی بھی سطح تک جا سکتی ہے ۔لوگوں میں مسٹر اکھلیش کی شبیہ کو خراب کرنے کی غرض سے یہ سازش رچی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *