الہ آباد:سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کو الاٹ کئے گئے سرکاری بنگلہ خالی کرنے اور اس میں ہوئی توڑپھوڑ کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی ورکر کمیٹی کے ممبروں نے مقدمہ درج کرنے کے لئے تحریر دی ہے ۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بی جے پی ورکرز کمیٹی کے کارکن سریندر کمار چودھری نے کل دوپہر بعد سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کولکھنؤ کے 4۔ وکرمادتیہ واقع الاٹ کی گئی سرکاری رہائش گاہ خالی کرتے وقت کی گئی توڑ پھوڑ کے معاملہ میں شیو کٹی تھانہ میں تحریر دیکر مقدمہ درج کرنے کی مانگ کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر چودھری بی جے پی کارکنان کے ساتھ تھانہ پہنچے اور مسٹر اکھلیش کے خلاف تحریر دیکر مقدمہ درج کرنے کی مانگ کرنے لگے ۔