مشرقی چین کے شہر ہانگزو میں ایک افسانوی پرندے کی شکل میں شہر کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کیا جائے گا۔
شبستان نیوز ایجنسی نے نیوز چینل ’’الصین بالعربی‘‘ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین کے مشرقی شہر ہانگزو میں مشہور افسانوی پرندے ’’عنقا‘‘ کی شکل سے مشابہ ایک شہر کی سب سے بڑی مسجد کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا۔
یہ مسجد کو چونکہ عنقاء سے مشابہ ہے اس لیے اس کا نام بھی ’’مسجد عنقاء‘‘ رکھا گیا ہے۔
نیوز چینل ’’الصین بالعربی‘‘ کی اس رپورٹ کے مطابق مسجد اوپر سے لے کر نیچے تک ایک ایسے پرندے کی شکل میں ہے جس نے اپنے پروں کو پھیلا رکھا ہے۔
اس مسجد کے دو خوبصورت طلائی گنبد ہیں جن سے سورج کی روشنی منعکس ہوتی ہے۔
مسجد عنقاء سرسبز درختوں میں گھری ہوئی ہے جن کی وجہ سے اس مقام کی خوبصورتی اور طراوت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اس مسجد میں قدیم اور جدید اسلامی فن تعمیر کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق چین میں مساجد کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جن میں سے بعض تاریخی حیثیت کی حامل ہیں اور چین کے سیاحتی مقامات میں شامل ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ چین میں سب سے پہلی مسجد سن 907 عیسوی میں بنائی گئی اور اس کا نام ہوائی شینگ ہے۔