سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل اعلی اختیاراتی کمیٹی کی سفارش
ممبئی ۔ ممبئی حج ہاؤس کو مسلمانوں کے سپرد کرنے کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اعلی اختیاراتی کمیٹی نے ممبئی میں واقع ممبئی حج ہاؤس کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کی شفارش کی ہے۔ ممبئی حج ہاؤس کی عمارت مرکزی حج کمیٹی کے زیر اثر ہے۔ مذکورہ خبر کے منظر عام پر انے کے بعد اب حج ہاؤس کی عمارت کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کے مطالبہ میں شدت آتی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ 19 منزلہ حج ہاؤس بلڈنگ میں ہی مرکزی حج کمیٹی کا صدردفتر بھی ہے۔ چار رکنی اعلی اختیاراتی کمیٹی نے جہاں دیگر مختلف شفارشات کی ہیں ، وہیں مرکزی حج کمیٹی کے دفتر کو دہلی منتقل کرنے کی بھی شفارش کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ممبئی حج ہاؤس کو مسلمانوں کے سپرد کرنے کی ایسی ہی شفارش مہاراشٹرمیں مسلمانوں کی پسماندگی کا جائزہ لینے والی محمودالرحمان کمیٹی نے بھی کی تھی ۔
جب مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین سے اس سے تعلق سے گفتگو کی گئی، تو انہوں نے مرکزی حج کمیٹی کے دفتر کو ممبئی سے دہلی منتقل کرنے کی شفارش سے تو اتفاق کیا ، لیکن حج ہاؤس کی عمارت کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کے معاملہ پر صاف گوئی سے بچتے نظر آئے ۔ اعلی اختیاراتی کمیٹی کے اراکین میں جسٹس بلال نازکی، عشرت عزیز، بیگم نوربانو اور محمودالرحمان شامل ہیں۔