تو اس نے 90 دن کا وقت مانگا لیکن کورٹ نے اتنا وقت دینے سے انکارکرتے ہوئے جلد سے جلد چارج شیٹ داخل کرنے کو کہا ہے ۔ سپریم کورٹ نے زینب کے والد کو کسی بھی قسم کی پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں جو بھی شکایت ہو وہ عدالت کو بتائیں۔واضح رہے کہ اس مہینے کے آغاز میں قصور میں سات سالہ بچی زینب انصاری کی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کی لاش ردی کی ٹوکری میں ملی تھی۔