علی گڑھ میں دشمنی کی وجہ سے نوجوان کا چاقو مارکر قتل

ali garh-murder-in-love_1462950486علی گڑھ: اترپردیش میں علی گڑھ کے کوارسی علاقہ میں دشمنی کی وجہ سے کچھ لوگوں نے ایک نوجوان کو چاقو سے گود کر قتل کردیا۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ علی گڑھ شہر کے قلع نگر علاقہ میں کل شام احتشام اور کچھ نوجوانوں نے عادل (22) پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اسے بہت سنگین حالت میں میڈیکل کالج بھیجا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ قتل کا سبب باہمی رنجش بتایا جارہا ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں احتیاطاً پولیس تعینات کردی گئی۔ اس سلسلہ میں سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس ملزمان کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *