پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے بڑکا گاؤں معاملے کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ ملک میں دوسرے ممالک کے مسائل پر بولنے والے وزیر اعظم آخر اس واقعہ پر خاموش کیوں ہیں۔مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا، ”دنیا کے دوسرے ممالک کے معاملے پر بولنے والے ہمارے وزیر اعظم جی جھارکھنڈ حکومت کی طرف سے بڑکاگاؤں کے کسانوں کے بے رحم قتل کے معاملے پر آخر کیوں خاموشی اختیار کر رکھی ہے ”۔ اس سے پہلے پیر کو مسٹر یادو نے ٹویٹ کرکے جھارکھنڈ حکومت پر جم کر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ سرمایہ دار بی جے پی حکومت کسانوں کی زمین بھی لے رہی ہے اور جان بھی۔ یہ غریب، قبائلی اور وسائل سے محروم لوگوں پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے انہیں مار رہے ہیں۔ جھارکھنڈ کی جابرانہ، سرمایہ دار اور آمریت بی جے پی حکومت نے گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر متعددنہتے کسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ میں ضلع ہزاری باغ کے بڑکاگاؤں میں این ٹی پی سی کے کوئلہ کان کنی کی مخالفت میں جاری ہے ۔ کفن ستیہ گرہ کی تحریک کے 16 ویں دن یکم اکتوبر کی رات پولیس اور نقل مکانی کرنے والوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ کے بعد پولیس فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔