امریکی سینٹر برائے فو ڈ ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کا کہنا ہے کہ ایسے بیکٹریا کے 63 ہزار کیسز سالانہ دیکھے جاتے ہیں البتہ یہ اب تک نہیں پتہ لگ سکا کہ یہ بیکٹریا ہی چاول کے ذریعے ان کیسز کا حصہ بنے یا کوئی اور وجہ رہی۔
اسی لئے آپ جب کبھی گھر میں چاول پکائیں تو اسے زیادہ دیر پڑے نہ رہنے دیں بلکہ تازہ تازہ کھا لیں اورجو چاول بچ جائیں انہیں ایک گھنٹہ کے اندر اندر فریج میں محفوظ کرلیں اور اگلے دن دوبارہ کھانے سے پہلے ایک بار ضرور گرم کریں۔
ویسے تو گھر پر چاول محفوظ رکھنا یا پکانا ایک آسان عمل ہے لیکن کبھی آپ نے یہ سوچا کہ بازار سے پکے پکائے ملنے والے چاول کتنی دیر تک کھلے پڑے رہتے ہیں؟