محکمہ داخلہ کے اسپیشل سکریٹری انوراگ پٹیل کو مرزپورا کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے ۔سنت کبیر نگرکے ضلع مجسٹریٹ مارکنیہ شاہی کو محکمہ داخلہ میں خصوصی سکریٹری جبکہ مرزا پور کے ضلع مجسٹریٹ ومل کمار دوبے کو کوآپریٹو چینی مل یونین کا منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بنایا گیاہے ۔ ہاپوڑ کے ضلع مجسٹریٹ پی کے اپادھیائے کو پي سي ایف لکھنؤ میں ایم ڈی بنایا گیا ہے ۔
کوآپریٹوز محکمہ کے سکریٹری اور پی سی ایف کے ایم ڈی اجے چوہان کو پي سي ایف ایم ڈی کے عہدہ سے آزاد کر دیاگیا ہے ، اب وہ صرف کوآپریٹو محکمہ کے سکریٹری رہیں گے ۔ متھرا، ورنداون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر یشو رستگي کو محکمہ خزانہ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا جبکہ محکمہ بیسک ایجوکیشن میں خصوصی سکریٹری سدیش رام کو دیہی ترقیات کے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔