واشنگٹن:امریکہ نے عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے کمزور پڑنے کے بعد دوسرے ملکوں میں اس کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر اس دہشت گردانہ تنظیم کے خلاف لڑائی میں شامل دیگر اتحادی ممالک سے زیادہ سے زیادہ خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے کی اپیل کی ہے ۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے امریکہ کے اتحاد والے 40ملکوں کے خارجہ معاملوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کے بعد کل کہا ،”ہم جانتے ہیں کہ مغربی ایشیا میں کمزور پڑنے کے بعد وہ عالمی دہشت گردانہ تنظیم میں تبدیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس وقت مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں ملکوں کے درمیان اطلاعات کا اشتراک کرنے کی ضرورت ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فرانس کے نیس شہر میں ٹرک سے ہوئے وحشیانہ حملے میں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے لی ہے ۔اس حملے میں 84افراد مارے گئے تھے ۔پیرس اور برسیلس حملے کے بعدسے امریکہ اتحادی ملکوں سے زیادہ خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے پر زور دے رہا ہے ۔