امریکہ کی خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے کی اپیل

واشنگٹن:امریکہ نے عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے کمزور پڑنے کamrica-20ے بعد دوسرے ملکوں میں اس کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر اس دہشت گردانہ تنظیم کے خلاف لڑائی میں شامل دیگر اتحادی ممالک سے زیادہ سے زیادہ خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے کی اپیل کی ہے ۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے امریکہ کے اتحاد والے 40ملکوں کے خارجہ معاملوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کے بعد کل کہا ،”ہم جانتے ہیں کہ مغربی ایشیا میں کمزور پڑنے کے بعد وہ عالمی دہشت گردانہ تنظیم میں تبدیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس وقت مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں ملکوں کے درمیان اطلاعات کا اشتراک کرنے کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فرانس کے نیس شہر میں ٹرک سے ہوئے وحشیانہ حملے میں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے لی ہے ۔اس حملے میں 84افراد مارے گئے تھے ۔پیرس اور برسیلس حملے کے بعدسے امریکہ اتحادی ملکوں سے زیادہ خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے پر زور دے رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *