امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ پر ٹیکس چوری کا الزام

tramp-chorامریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریبا دو عشروں سے ٹیکس ہی ادا نہیں کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں جو دستاویزات ملی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے پچھلے اٹھارہ برس سے ٹیکس ہی ادا نہیں کیا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے انیس سو نوّے کے درمیان ٹیکس ریٹرن فائل میں نوے کروڑ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا تھا جس کے باعث وہ اگلے اٹھارہ برس تک ٹیکس ادا کرنے سے مستثنی ہو گئے تھے۔ دوسری جانب ٹرمپ کے ترجمان نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ٹیکس ادا کئے ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کے الیکشن سیل نے بھی نے ٹرمپ کے مالیاتی ریکارڈ کے بارے میں اس رپورٹ کو قبول یا مسترد نہیں کیا ہے تام کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *