امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریبا دو عشروں سے ٹیکس ہی ادا نہیں کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں جو دستاویزات ملی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے پچھلے اٹھارہ برس سے ٹیکس ہی ادا نہیں کیا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے انیس سو نوّے کے درمیان ٹیکس ریٹرن فائل میں نوے کروڑ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا تھا جس کے باعث وہ اگلے اٹھارہ برس تک ٹیکس ادا کرنے سے مستثنی ہو گئے تھے۔ دوسری جانب ٹرمپ کے ترجمان نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ٹیکس ادا کئے ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کے الیکشن سیل نے بھی نے ٹرمپ کے مالیاتی ریکارڈ کے بارے میں اس رپورٹ کو قبول یا مسترد نہیں کیا ہے تام کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔