بیجنگ: چین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے تین حامیوں اور ایک وکیل کو قید کی سزا دینے کے چینی عدالت کے اس ہفتے کے فیصلے پر امریکہ کی تنقید پر اعتراض کیا ہے ۔ چین کی ایک عدالت نے اس ہفتے تین انسانی حقوق کے حامیوں اور ایک وکیل کو ساڑھے سات سال کی سزا سنائی تھی۔
صدر شی جن پنگ کی انتظامیہ نے قومی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے بیجنگ کے لاء فرم ‘فیگسی’ سے منسلک بہت سے لوگوں کو گزشتہ جولائی میں گرفتار کیا تھا۔ چین میں جن انسانی حقوق کے حامیوں اور وکیل کو سزا دی گئی ہے وہ بھی بیجنگ کی اسی لاء فرم سے منسلک ہیں۔
گذشتہ جمعرات کو امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے چین کے انسانی حقوق کے کارکنوں اور وکیل کی سزا پر تنقید کی اور ان کے خلاف الزام کو سیاست برمبنی بتایا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ان سب کی رہائی کی مانگ کی تھی۔
چین کے محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چنینگ نے امریکی تنقید کو بے بنیاد بتایا اور امریکہ سے کہا کہ وہ اس ملک کے عدالتی حکام کے فیصلے کا احترام کریں۔