سنگاپور میں چوکسی میں اضافہ

Part of the illuminated circuit is seen during the third practice session of the Singapore F1 Grand Prix at the Marina Bay circuit September 25, 2010. REUTERS/Edgar Su/File Photo

واٹم (انڈونیشیا): شام میں واقع اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد بہرون نعیم کے گروہ کی مدد سے سنگاپور پر راکٹ حملے کے منصوبہ کا پردہ فاش ہونے اور اس سلسلے میں کل چھ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سنگاپور میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔ یہاں کے حفاظتی انتظامات سخت کردے ئے گئے ہیں۔

انڈونیشیا کا واٹم جزیرہ سنگاپور کے کافی نزدیک ہے اور وہاں سے فیری سے سنگاپور پہنچا جا سکتا ہے ۔ سنگاپور سے واٹم کا فاصلہ صرف 15 کلومیٹر ہے ۔ گرفتار دہشت گرد اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد کی مدد سے سنگاپور پر راکٹ سے حملہ کرنے والے تھے ۔ انڈونیشیا کی پولیس نے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق شامی گروپ سے ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
سنگاپور بڑا پیشہ ورانہ، بینکنگ اور سیاحتی مرکز ہے اور اس شہر سے پہلے بھی مغربی ممالک کے تاجروں کارابطہ رہا ہے ۔ یہ کبھی بھی دہشت گردوں کے نشانے پر نہیں رہا ہے لیکن اب اس کے لئے خطرہ محسوس کیا جانے لگا ہے ۔ انڈونیشیا کی گرفتاری نے سنگاپور کے لئے انتباہ کا کام کیا ہے ۔
سنگاپور کے وزیر داخلہ کے شان مگم نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا منصوبہ سنگاپور کے میرینا بے پر حملہ کرنا کا تھا جہاں رات کو کافی چہل پہل رہتی ہے لیکن اب چوکسی بڑھا دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *