یو پی ایس سی امتحان 2017 نتائج : 40 مسلم امیدواروں نے حاصل کی کامیابی ، پڑھیں پوری فہرست

 نئی دہلی : یو پی ایس سی سول سروسز 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس امتحان میں حیدر آباد کے دوری شیٹی نے ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے ۔ جبکہ انو کمار نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔

سچن گپتا آل انڈیا رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ سال رواں مجموعی طور پر 990 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان میں 750 مرد اور 240 عورتیں شامل ہیں ۔

سال رواں تقریبا 40 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ گذشتہ سال 50 مسلم امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔سال رواں مسلم امیدواروں کی کامیابی کی شرح 3.39 فیصد ہے ۔

خیال رہے کہ یو پی ایس سی کا پری ایگزامنیشن 18 جون 2017 کو ہوا تھا جبکہ مین ایگزام 28 اکتوبر 2018 کو ہوا تھا ۔ یہ امتحان ملک بھر میں خالی پڑی 980 سیٹوں پر افسروں کی تقرری کیلئے ہو اتھا ۔ اس امتحان کے تحت انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ، انڈین فارن سروس ، انڈین پولیس سروس اور سینٹرل سروسیز جن میں گروپ اے اور بی عہدوں پر تقرری ہونی ہے۔

کامیاب مسلم امیدواروں کے نام اور رینک

25 سعد میاں خان

28 سمیرہ ایس

36 فضل الحسیب

62 جمیل فاطمہ

87 حسین زہرہ رضوی

97 اظہر ضیا

137 سید علی عباس

154 مطیع الرحمن

165 عاصم خان

190 سید عمران مسعود

200 محمد جنید

217 علمہ افروز

226 حسرت جاسمین

282 اعجاز احمد

326 محمد نوح صدیقی

352 جنید احمد

378 عناب خالق

384 صدام نواز

410 سید زاہد علی

444 فرقان اختر

445 صوفیہ

470 محمد شفیق

471 ظفر اقبال

485 غوث عالم

487 حارث رشید

536 اعجاز اسلم

539 انعم صدیقی

570 حسن مصطفےٰ

602 محمد شبیر

613 ارشاد

622 علی ابوبکر

656 محمد ندیم الدین

693 شاہد

709 اجمل شہزاد

725 عمران احمد

810 سیرت فاطمہ

843 بشیر

850 عارف خان

939 محمد فاروق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *