باندہ :ضلع کے کوتوالی علاقہ میں تین دبنگ نوجوانوں نے ایک لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ روشنی میں آیا ہے ۔اس معاملہ میں ایک نوجوان کی گرفتا ری عمل میں آئی ہے ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ لال بھرت کمار پال نے بتایا کہ گاؤں تندوارا میں کل دیر شام یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انیس سالہ ایک لڑکی رفع حاجت کے لیے کھیت کی طرف گئی تھی،ملزمان اسے جبراً اپنے گھر اٹھا لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی اور بعد میں جان سے مارنے کی دھمکی دے کر وہاں سے فرار ہوگئے ۔
مسٹر پال نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا آج میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جس میں عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے سنتو نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے دیگر دو ملزمان کی تلاش جا ری ہے ۔