مہوبہ:اترپردیش کے مہوبہ میں بخار سے بیمار ایک ہی رات میں علاج کے دوران تین افراد کی موت ہونے سے ڈینگو کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔
چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اے کے واسرنے نے بتایا کہ تین دنوں سے بخار میں بیمار سجورا کے رہنے والے سنتوش (30)مہوبہ ک کپِل(18)اور روئی سنیچا کی گلاب رانی (52)کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔انہیں ان کے رشتہ داروں کے ذریعہ نازک حالت میں داخل کرایاگیا تھا۔آج ان کا بلڈ ٹیسٹ ہونا تھا۔بخار سے ہوئی اموات میں مریضوں کے ڈینگو سے متاثر ہونے کی بات کہی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں ڈینگو جانچ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ ایک مہینے میں اسپتال میں علاج کے دوران اسہال اور بخار سے متاثر 24لوگوں سے زیادہ موت ہوچکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رشتہ داروں کی لاپرواہی کی وجہ سے وہ مریضوں کو فوری علاج نہ کروا کر بہت دیر میں یہاں لاتے ہیں۔اگرمریضوں کا وقت پر علاج ہوجائے تو انہیں کافی حد تک بچایا جاسکتا ہے ۔