لکھنو : یوپی اسمبلی انتخابات کے نتائج کی تصویر بالکل صاف ہو چکی ہے۔ اس مرتبہ ریاست میں بی جے پی کو تاریخی جیت حاصل ہوئی ہے جبکہ ایس پی -کانگریس اتحاد اور بی ایس پی کو کراری شکست حاصل ہوئی ہے۔ ریاست میں بی جے پی کی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بننے جا رہی ہے ، لیکن ایک بڑا اہم سوال حکومت میں مسلمانوں کی نمائندگی کو لے کر بھی ہے۔
یوں تو اس مرتبہ 200 سے زائد مسلم امیدوار میدان میں تھے ، مگر ان میں سے صرف 25 مسلم امیدوار ہی الیکشن جیت کر اسمبلی تک پہنچے ہیں ۔ تاہم ان منتخب نمائندوں میں سے کوئی بھی حکومت میں نہیں ہو گا ، کیونکہ بی جے پی نے اس مرتبہ ایک بھی ٹکٹ کسی مسلمان کو نہیں دیا تھا۔ آئیے ہم آپ کو کامیاب مسلم امیدواروں کے نام بتاتے ہیں ، جو اس بار اسمبلی پہنچے ہیں۔
محبوب علی / ایس پی / امروہہ،ابرار احمد / ایس پی / اسولي، مؤ رضوان / ایس پی / كندركي، ناہید حسن / ایس پی / کیرانہ، نفیس احمد / ایس پی / گوپال پور، نصیر خان / ایس پی / چمروا، نواب جان / ایس پی / ٹھاكردوارا، تسلیم احمد / ایس پی / نجیب آباد
عالم بدی / ایس پی / نظام آباد، محمد فہیم / ایس پی / بلاري، یاسر شاہ / ایس پی / مٹیرا، اکرام قریشی / ایس پی / مرادآباد دیہات، اعظم خان / ایس پی / رام پور، عبداللہ اعظم / ایس پی / سوار، محمد رمضان / ایس پی / شراوستی، اقبال محمود / ایس پی / سنبھل، عرفان سولنکی / ایس پی / سيسامئو، رفیق انصاری / ایس پی / میرٹھ، سہیل اختر / کانگریس/ کانپور کینٹ، مسعود اختر / کانگریس / سہارنپور دیہات، اسلم چودھری / بی ایس پی / دھولانا، محمدمجتبی/ بی ایس پی / پرتاپ پور، محمد اسلم / بی ایس پی / بھنگا، مختار انصاری / بی ایس پی / مئو، شاہ عالم عرف گڈو جمالی / بی ایس پی / مبارک پور۔