ممبئی:مہاراشٹر میں ممبئی کے مشرقی مضافاتی شہر وکرولی میں ڈھائی سال کی بچی کی کل رات عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے ڈھائی سال کی بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی تبھی ملزم بچی کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر اسے ایک سنسان جگہ پر لے گیا اور بچی کی عصمت دری کی۔
واقعہ کے بعد ملزم بچی کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ بچی کو جے جے اسپتال میں بیہوشی کی حالت میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس معاملے میں پولیس دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کررہی ہے ۔