مقررین نے کہا کہ طلاق ثلاثہ بل خود مسلمان عور توں کو دشواریوں ، پریشانیوں اور مصیبتوں سے دو چار کرنے والا ہے ، یہ مسلم عورت کے مسائل کا حل نہیں ہے ، بلکہ مزید مسائل پیدا کرنے والا ہے ۔
کمیٹی کی سبھی ذمہ دار خواتین نے ریلی کو خطاب کیا اور اس” کالے مسودہ قا نون” کی جم کر مذمت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دین شریعت کے تحفظ کے لئے آخری سانس تک جد و جہد کرتے رہینگے اور کسی بھی مرحلے پر ہمارے ارادوں اور عزائم میں کوئی کمزوری نہیں آئیگی ۔کلیکٹر صاحب کو میمورینڈم پیش کرنے والی خواتین کے وفد میں محترمہ بسملہ بانو، مینو خوخر، آفرین بانو،یاسمین چوہان، انیسہ، آفرین بانو، رابیہ خان، شہناز اور دوسری خواتین شامل تھیں۔