مختلف تنظیموں کے کارکنان بھی سرگرم عمل رہے ۔عام تاثر یہ تھا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آواز پر اتنی بڑی تعداد میں اودے پور کی خواتین کا اس ریلی میں شرکت کرنا اس بات کی علامت ہے کہ مسلمان خواتین شریعت اسلامی سے مطمئن ہیں اور دین و شریعت کے مطابق زندگی گذارنے کاعزم رکھتی ہیں ۔
ریلی میں دعویٰ کیا گیا کہ مرکزی حکومت مسلمانوں کی مرضی کے خلاف ان پر طلاق ثلاثہ بل مسلط کر رہی ہے اور میڈیا کے ذریعے پورے ملک میں یہ تصویر پیش کی جا رہی ہے کہ خود مسلم خواتین اسلامی شریعت کے قوانین سے مطمئن نہیں ہیں لیکن یہ عظیم الشان اور تاریخی ریلی مرکزی گور منٹ کو یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ مسلم خواتین اپنا سب کُچھ قربان کر سکتی ہیں، مگر دین و شریعت سے دست بردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔