اگر عالم اسلام نے اب بھی بیداری اور ذمے داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کل ہم مکہ اور مدینہ جیسے مقامات سے بھی محروم کیے جاسکتے ہیں۔
اردوان نے کہا بیت المقدس ہمارے پاس ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے اور ہمیں تا قیامت اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس سے قبل ترک صدر کہہ چکے ہیں کہ ہم امریکی اقدام کے خلاف سلامتی کونسل میں جائیں گے۔ اگر امریکا نے ویٹو کے ذریعے ہمیں روکا تو جنرل اسمبلی کے ذریعے امریکا کے غیرقانونی اقدام کو منسوخ کرانے کی کوششیں کریں گے۔