فلسطین کے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں ریاض منصور نے کہا کہ ہم نے سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک کو یہ پیغام بھجوا دیا ہے کہ ہم کسی بھی وقت یہ قرارداد پیش کرنے اور اس پر رائے شماری کرانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قرارداد کا متن اقوام متحدہ کی سابقہ قراردادوں کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ 15 میں سے 14 ارکان اس کی حمایت کریں گے۔
ادھر علمائے امت کانفرنس نامی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ قابض صہیونی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششوں کے خلاف دستور جاری کرے گی۔