مقبوضہ بیت المقدس ؛ امریکی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد مسجد اقصیٰ کی دیوار براق کو صہیونی ریاست کا حصہ قرار دے دیا۔
تاہم فلسطینی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کی جغرافیائی حدود اور دینی و تاریخی شناخت میں تبدیلی سے متعلق کسی بھی اقدام کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدے دار کا وہ بیان ناقابل قبول ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا دیوار گریہ کو اسرائیل کا جز تصور کرتا ہے۔