جنیوا : اقوام متحدہ کے شام سے متعلق نمائندے اسٹیفن دی مستورہ نے امریکہ اور روس سے شام میں لڑائی پر
قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے کو کہا ہے
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شام میں تعاون کا منصوبہ اگر ناکام ہوا تو وہاں کے امن مذاکرات پر بہت ہی خراب اثر پڑے گا۔انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے فوجی افسر شام میں باہمی تعاون کے منصوبہ پر بات کرنے کی غرض سے جنیوا آ رہے ہیں۔
ہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کے افسران شام میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر بات کرنے والے ہیں اور عالمی ادارہ ان کی اس بات چیت کا منتظر ہے ۔ بات چیت میں دونوں ممالک کے فوجی ماہرین حصہ لینے والے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شام میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے حوالے سے ماسکو اور لاؤس میں بات کر چکے ہیں۔