روشنی اور درجہ حرارت کوکنٹرول کرنے والا سسٹم :اگر آپ بل گیٹس کے مہمان ہیں تو آپ ان کے گھر کے مہمان خانے کی روشنی اور درجہ حرارت اپنے مزاج سے تبدیل کرسکتے ہیں کیونکہ بل گیٹس کے ہائی ٹیکنالوجی سے آراستہ گھر میں آب و ہوا کنٹرول کرنے والے جدید سسٹم موجودہیں-
جہاں بڑے بڑے مانیٹرزاور موسم کی مناسبت سے درجہ حرارت کنٹرول کرنے کا سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ جس کے سبب گھر میں آنے والے ہر مہمان کو ایک مائیکرو چپ دی جاتی ہے جس کی مدد سے وہ موسمیاتی ماحول کو کنٹرول کر سکتا ہے۔