کھیلوں کی ویب سائٹ بینچ وارمرز نے لکھا کہ ’یہ رولڈو ترین لمحہ تھا، بالکل ناقابل یقین۔‘ رپورٹ میں تبصرہ یہ تھا کہ ’رونالڈو کا اپنے آپ کو میدان میں ہی شیشے میں دیکھ کر گھورنا۔‘
سوشل میڈیا پر شدید تمسخر سے قطع نظر ان کی چوٹ خاصی شدید تھی اور وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ انھیں یہ چوٹ مخالف ٹیم ڈیپوٹیوو لا کورونا کے کھلاڑی فیبیئن شار کا بوٹ سر پر لگنے سے آئی تھی۔
ایسا دکھائی دیتا ہے کہ مداحوں اور میڈیا کی جانب سے رونالڈو کا اپنی اس چوٹ کا جائزہ لینے پر سخت جملے الفاظ کیے گئے تاہم ماضی میں رونالڈو اپنی ظاہری حالت کے بارے میں کئی بار بیانات دے چکے ہیں۔