لوسیانا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 13 پر پہنچی

Louisiana_flooding_3_jt_160814_4x3_992بیٹن روج: امریکہ کے لوسیانا صوبے میں آئے غیر متوقع سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تیرہ ہو گئی ہے جبکہ تقریبا تیس ہزار لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ نکالا گیا ہے ۔لوسیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈس نے آج کہا کہ سیلاب سے چالیس ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے تاہم جنوبی لوسیانا کے کچھ علاقوں میں پانی کم ہوا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں پانی بڑھ رہا ہے ۔سیلاب کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پانی غیر متوقع طور سے کافی بڑھ گیا ہے ۔ وہیں قومی محکمہ موسمیات نے پھر سے سیلاب کی وارننگ دی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق نمی اور کم دباؤ کی وجہ سے اس علاقے میں مسلسل بارش ہو رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *