فٹ بال میچ میں اسکاٹش ٹیم کے پرستاروں نے لہرا یا فلسطینی پرچم

palestine flag footballاسرائیلی ٹیم چراغ پا
اسکاٹ لینڈ میں ایک فٹ بال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم لہرانے سے اسرائیل چراغ پا ہوگیا ہے ۔ گزشتہ روز اسکاٹش ٹیم اور اسرائیلی ٹیم کے درمیان ایک فٹ بال میچ کھیلا جارہا تھا ، جس میں اسکاٹش ٹیم کے مداح اپنے ملک کا پرچم لہرانے کی بجائے فلسطینی پرچم لہرا رہے تھے ۔ پورے اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم لہراتا ہوا نظر آیا ۔ یو ٹیوب پر بھی متعدد ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہیں ، جس میں اسٹیدیم میں فلسطینی پرچم کو لہراتے ہوئے دیکھ جاسکتا ہے ۔ بدھ کو اسکاٹش ٹیم اور اسرائیلی ٹیم کے درمیان ایک فٹ بال میچ کھیلا گیا تھا۔ میچ کا ایک دلچسپ پہلو یہ تھا کہ اس موقع پر میزبان ٹیم کے پرستار فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *