نیویارک۔ مائیکل فیلپس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مائیکل فیلپس نے پانچ اولمپکس میں حصہ لیا اور 23 طلائی، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے کے ساتھ اپنے کریئر کو خیرباد کہا۔ امریکہ کے تیراک مائیکل فیلپس کو بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی شو میں اتوار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ 31 سالہ امریکی تیراک نے ریو اولمپکس میں اپنے کریئر کا 23 واں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ 23 طلائی تمغوں کے ساتھ مائیکل فیلپس تیراکی کی دنیا کو الوداع کہا تھا۔
ریو میں فیلپس کے مزید دو طلائی تمغے
مائیکل فیلپس نے ریو اولمپکس کے دوران سونے کے پانچ اور چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔ معروف امریکی تیراک کا اس حوالے سے کہنا تھا ‘میں سپورٹس پرسنیلٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔’
ان کا مزید کہنا تھا ‘یہ میرے لیے ایک ناقابلِ یقین سال رہا اور میں اس عظیم رات کے آنے کا منتظر ہوں۔’
مائیکل فیلپس نے سنہ 2000 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور وہ اب تک 28 تمخے حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مائیکل فیلپس نے پانچ اولمپکس میں حصہ لیا اور 23 طلائی، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے کے ساتھ اپنے کریئر کو خیرباد کہا۔
انھوں نے اس سے قبل 200 میٹر بٹر فلائی، 200 میٹر میڈلے، 4×100 میٹر فری سٹائل، 4×200 میٹر فری سٹائل اور 4×100 میٹر میڈلے میں سونے کے تمغے جیتے۔