نئی دہلی : سرجیکل اسٹرائیک پر پاکستان کے جھوٹ کو اسی کے ایک اعلی افسر نے بے نقاب کیا ہے۔ ہمارے ساتھی نیوز چینل آئی بی این 7 کے ہاتھ پاکستان کے خلاف ٹھوس ثبوت لگا ہے۔ پاکستان بھلے ہی کہتا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی ہے، مگر اس کے اپنے ہی اعلی افسر نے اس جھوٹ کی قلعی کھول دی ہے۔
آئی بی این 7 کے رپورٹر منوج گپتا نے مقبوضہ کشمیر کے ایک ایس پی انٹیلی جنس غلام اکبر سے آئی جی بن کر بات چیت کی۔ بات چیت میں غلام اکبر نے اعتراف کیا کہ 29 ستمبر کو ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔ ایس پی کے انکشاف کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 12 لاشوں کے لئے تابوت بھی گیا تھا۔ آئی بی این 7 نے ایس پی سے کئی دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی۔ اس کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فوج نے 29 ستمبر کو کئی علاقوں میں سرجیکل اسٹرائیک کی۔