مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے تینوں بحرینی نوجوانوں کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی۔ مظاہرین آل خلیفہ حکومت کی زیادیوں اور مظالم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا فوجی محاصر کئے جانے کی بھی شدید مذمت کی۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے اس ملک کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت ان مظاہروں کو سعودی فوجیوں کی مدد سے ہر طرح سے کچلنے کی کارروائیاں کرتی رہی ہے۔
Pages: 1 2