: حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے خواتین کے الگ نظام الاوقات پرغور پر غور کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب اب حجر کے بوسہ کیلئے خواتین کیلئے الگ ٹائم ٹیبل بنانے پر غور کررہا ہے۔ مجلس شوریٰ میں مذہبی امور کی نگران کمیٹی میں ایک تجویز پیش کی گئی ہے ،
جس میں حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے طواف کعبہ کے دوران مرد وخواتین زائرین کے لیے الگ الگ نظام الاوقات کے تعین کی سفارش کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے ایک اخبار عکاظ کی ایک خبر کے مطابق مذہبی امور کمیٹی میں حجر اسود کو بوسہ دینے اور طواف کعبہ میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئی تجویز رکن شوریٰ ڈاکٹر موضی کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جس کو کمیٹی نے بحث کے لیے منظور کرلی ہے۔
سفارشات کے مطابق خواتین کے حجر اسود کو چومنے کے لیے دن میں تین اوقات متعین کیے جائیں، جن میں ہر مدت کم سے کم دو گھنٹے کی ہو۔ اس تجویز پر اگلی میٹنگ میں غور کیا جائے گا اور اس پر رائے شماری کی جائے گی۔