سلمان خان کے وکیل کا دعوی ، بری کروانے پر گینگسٹر نے دی جان سے مارنے کی دھمکی

NEW DELHI, SEP 30 (UNI)-Bollywood Actor Salman Khan addressing a press conference during the launch of Diamond Jewellery, in New Delhi on Friday.UNI PHOTO-90u

جودھپور: سلمان خان کے وکیل کو سلمان کو بری کروانے پر جان سے مارنے کی دھمکی مملی ہے۔ مشہور ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کی نمائندگی کر رہے وکیل کا دعوی ہے کہ ایک بین الاقوامی گینگسٹر نے انہیں فون کر کےمعاملہ میں سلمان خان کو بری کرائے جانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔

ایچ ایم سارسوت نے دو دن پہلے دعوی کیا کہ فون کرنے والے نے خود کو ایک بین الاقوامی گینگسٹر بتایا تھا اور سلمان کو آرمس ایکٹ کیس میں بری کرائے جانے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔

اس نے کہا تھا کہ اس سے وہ (گینگسٹر) خوش نہیں ہے ۔ سارسوت کے مطابق فون کرنے والے نے انہیں سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی نہیں بچا سکتا ۔ پولیس کمشنر اشوک راٹھور نے کہا کہ سارسوت نے پولیس میں اس کی شکایت درج کرائی تھی ، جس کے بعد انہیں سیکورٹی کے طور پر ایک مسلح پولیس اہلکار فراہم کرادیا گیا ہے ۔

http://www.naqeebnews.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *