لکھنؤ: فلاکس لیبریٹریز کمپائونڈ میں یوم جمہوریہ آج دھوم دھام سے منایا گیا۔ لکھنؤ کے کاکوری تھانہ علاقے کے میں واقع فلاکس لیبریٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ میں 68 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب دھوم دھام سے منایئی گئی۔ ڈاکٹر ثمر عباس اور مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عباس علی مہدی نے پرچم کشائی کی اس کے علاوہ حسین افسر اور ڈاکٹر راج اوستھی بھی پروگرام میں موجود تھے۔
اس مبارک موقع کی یاد میں فلاکس لیبریٹریز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمر عباس کی صدارت میں صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے تعلق سے بیداری کیلئے ایک پیدل مارچ بھی بر امد کیا گیا جو فلاکس لیبریٹریز احاطے سے نکل کر کاکوری شہید اسمارک پر پہنچ کرختم ہوا۔ اس موقع پر مختلف قسم کے پروگرام پیش کئے گئے۔ مہمانوں نے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا۔
ثمر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے چلائی گئی صفائی مہم میں ہمیں اپنا سو فیصد تعاون دینا ہے۔ حکومت کی طرف سے چلائی گئی مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھانا چاہئے، انہوں نے اس کے طور طریقے بتائے. اس موقع پر بہت سے دیگر دیہی افراد بھی موجود رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوم جمہوریہ کی خوشی اس وقت تک ادھوری رہتی ہے جب تک ہم اپنی جان قربان کر ان شہیدوں کو خراج عقیدت نہ پیش کریں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر ہم کو اس مقدس دن کو منانے کی مبارکباد دی۔ طلباء و طالبات نے مختلف طرح کی پیشکش دی اور ایک پیدل مارچ نکال کر کاکوری شہید اسمارک پہنچ کر شہیدون کو خراج عقیدت پیش کیا.
تقریب میں شہر کے معزز افراد نے بھی کاکوری کے شہیدوں کو گلہائے عقیدت پیش کی ان میں فلاکس لیبریٹریز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمرعباس کے اضافی سچن شرما، انیتا سنگھ، ڈاکٹر اہلام کاظم اور لونا ناصر موجود تھے۔ خصوصی مہمان ڈاکٹر حیدر عباس نے موجود لوگوں کو آئین کے ذریعے دئے گئے حقوق کی اطلاع دی اور صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے لئے صحت مند رہنے کی خصوصیات بتائیں۔ اختتام فلاکس لیبریٹریز کے جنرل منیجر ایم کے. دھیر طرف شکریہ تجویز دے کر کیا گیا۔