نئی دہلی : پاکستان کو جہنم جیسا ماننے سے انکار کرنے پر غداری کا الزام جھیل رہی کانگریس کی سابق ممبر پارلیمنٹ اور اداکارہ راميا پر منگلور میں حملہ ہوا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی گاڑی پر دائیں بازو کی تنظیموں کے کارکنوں نے انڈے پھینکے ۔ رميا وہاں جنم اشٹمی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے گئی تھیں ۔
راميا نے بتایا کہ جب میں منگلور میں اتری اور قادری روانہ ہوئیں ، تو مجھے سیاہ پرچم دکھائے گئے اور میری گاڑی پر انڈے پھینکے گئے ۔ راميا نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ یہ لوگ کون تھے ، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دائیں بازو تنظیموں سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے وہ ڈرنے والی نہیں ہیں اور اپنا بیان واپس نہیں لیں گی ۔
وہیں کرناٹک بی جے پی کے ترجمان ایس پرکاش نے کہا کہ یہ احتجاج راميا کے اس بیان کو لے کر تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ منگلور جہنم ہے ۔ ایس پرکاش نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے ، لیکن کسی کو بھی حد نہیں پار کرنی چاہئے ۔ ایس پرکاش نے کہا کہ پاکستان کو لے کر راميا کا بیان سستی مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش تھی ۔