نئی دہلی۔ مودی اپنی شبیہہ کے لئے ٹی آر پی کی سیاست میں لگے رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار راہل گاندھی پارلیمانی بورڈ کی پہلی میٹنگ سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اس دوران جم کر نشانہ سادھا۔ مسٹر گاندھی نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں یہ بات کی۔ انہوں نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کی غیر موجودگی میں میٹنگ کی صدارت کی۔
مسز گاندھی طبعیت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میٹنگ میں نہیں آئی تھیں ۔
انہیں اسی ہفتہ ہسپتال میں بھی داخل کرانا پڑا تھا۔ حالانکہ بعد میں انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کونقصان ہورہا ہے وہ اپنی عوامی مقبولیت بڑھانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں اور ان کی آر ٹی پی کی سیاست میں زیادہ دلچسپی ہے۔
جموں کے نگروٹا میں فوج کے کیمپ پر ہوئے حملہ کو لے کر سرکار پرتنقید کرتے ہوئے نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی انتظامات ناکافی ہیں ۔سلامتی میں ہوئی چوک کو لے کر سرکار کو معافی مانگنی چاہئے۔ گاندھی نے الزام لگایا کہ جموں کشمیر میں برسراقتدار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بی جے پی کا اتحاد ایک موقع پر ست گٹھ جوڑہے اور وزیر اعظم نے کشمیر کے معاملہ پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔