’ریس تھری‘ پہلے 3 دن میں 100 کروڑ کلب میں شامل

بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ نے ریلیز کے ابتدائی 3 میں ایک سو کروڑ بھارتی روپے سے زائد کماکر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سلمان خان، جیکولین فرنانڈس، بوبی دیول، ڈیزی شاہ، انیل کپور اور ثاقب سلیم کی فلم کو عید سے ایک دن قبل یعنی 15 جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’ریس تھری‘ کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا، کیوں کہ حکومت پاکستان نے عید کے موقع پر مقامی فلموں کو موقع دینے کی غرض سے بولی وڈ فلموں کی نمائش پر عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

’ریس تھری‘ کے حوالے سے پہلی ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ فلم کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔

امکان تھا کہ فلم پہلی ہی دن 30 سے 35 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب جائے گی، تاہم فلم پہلے ہی دن اندازوں سے کچھ کم پیسے کمانے میں کامیاب ہوئی۔

فلم نے ریلیز کے پہلے دن 29 کروڑ روپے سے زائد پیسے بٹور کر رواں برس پہلے ہی دن ریکارڈ پیسے کمانے والی پہلی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *