مقررین نے کہا کہ آبروریزی کے ملزمان کو بچانے اور اناؤ میں آبروریزی کی شکار متاثرہ کے والد کی پولس حراست میں موت میں یوگی حکومت کے ملوث ہونے کو دیکھتے ہوئے اسے فوری برخاست کیا جانا چاہئے۔
کٹھوعہ میں بكروال کمیونٹی کی آٹھ سالہ بچی کی آبروریزی اور قتل کے ملزمان کو بچانے کے لئے ہندو ایکتا منچ کی ریلی میں شامل ہونے والے بی جے پی کے دو وزیروں کو بھی فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جانا چاہئے۔ ہندو ایکتا منچ کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو فوری گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔