نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی 14 نومبر 2016 کو نئی دہلی میں پرگتی میدان کے ہمسادھوانی تھیٹر میں انڈیا ٹریڈ فلیگ شپ آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کی اہم سالانہ تقریب یعنی 36 واں انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر (14 تا 27 نومبر 2016) کا افتتاح کریں گے۔
صنعت و تجارت کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گی۔ اس سال اس تجارتی میلے میں 7000 سے زائد شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔ ’پارٹنر ملک‘ جنوبی کوریا اور ’توجہ کے مرکز کا حامل ملک‘ بیلاروس ہے۔
’پارٹنر ریاستوں‘ میں مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ شامل ہیں جبکہ ہریانہ ’توجہ کے مرکز کی حامل ریاست‘ کے طور پر اس تجارتی میلے میں شرکت کر رہی ہے۔ اس میلے میں 27 ممالک کی 150 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔
ان ممالک میں آسٹریلیا، افغانستان، بیلاروس، بحرین، بنگلہ دیش، بھوٹان، چین، جرمنی، ہانگ کانگ، ایران، کویت، کرغستان، میانمار، نیدر لینڈ، عمان، سری لنکا، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، سنگاپور، تبت، ترکی، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ شامل ہیں۔اس سال کا تجارتی میلہ، جس کا تھیم ’ڈیجیٹل انڈیا‘ ہے۔
ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم کے تصور کو بروئے کار لانے کے تئیں اپنی گہری عہد بستگی پیش کرے گا۔ مذکورہ تھیم ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور ای گورننس کے بامعنی اشتراک سے غربت کے خاتمہ کے لیے ملک کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرنے کی سمت میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔