مرکزی حکومت دلتوں کے مفادات کے لئے کام کررہی ہے جبکہ مایاوتی ان کی مخالف ہیں : پاسوان

انہوں نے کہاکہ 20 مارچ کو سپریم کورٹ نے درج فہرست ذات و قبائل مظالم روک تھام ایکٹ کی سی آر پی میں کچھ تبدیلی کی جس کے تعلق سے گمراہ کن باتیں پھیلائی گئیں اور دو اپریل کو کچھ دلت تنظیموں نے بھارت بند کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نظرثانی عرضی دائر کی جس پر آج بھی سماعت ہونی ہے ۔

مسٹر پاسوان نے کہاکہ مودی حکومت نے دلتوں کے مفادات کے لئے بنائے گئے قانون کو مزید مضبوط کرنے کا کام کیا ہے ۔ وہ کسی بھی حالت میں ان کے قانون کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہاکہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی دلت مخالف ہیں۔ ان کے ایجنڈہ کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ دہرہ معیار اپناتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *