الیکشن سے پہلے کچھ کہتی ہیں اور بعد میں کچھ۔ مایاوتی نے دلتوں کو صرف ووٹ کے طورپراستعمال کیا اور آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے نام کا خوب استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ مایاوتی دلتوں کو گمراہ کرنے کاکام کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت دلت ایکٹ کو کسی بھی حالت میں کمزور نہیں ہونے دے گی اگر عدالت سے راحت نہیں ملی تو مرکزی حکومت آرڈی ننس لاکر دلت ایکٹ کو مضبوط کرنے کا کام کرے گی۔ اس کے علاوہ درج فہرست ذات و قبائل کے سرکاری ملازمین کو پرموشن میں ریزرویشن اور یو جی سی میں پروفیسر بھرتی میں ریزرویشن نافذ کرنے کی سمت میں کام کررہی ہے ۔