پنجی۔ گائے کے گوشت پر پابندی کے معاملہ میں قانون پر عمل کیا جائے گا. گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی جانب سے گائے کے گوشت پر مکمل پابندی لگائے جانے کی مانگ پر کہا کہ ر یاست میں اس معاملے پر قانون پر عمل کیا جائے گا۔
مسٹر پاریکر نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا “ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں، ہم قانون پر عمل کریں گے۔
میں کسی کے اظہار کی آزادی پر کچھ نہیں کر سکتا ۔ جہاں تک میرا سوال ہے، میں یہاں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ قانون پر عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا “حکومت قانون پر عمل کو یقینی بنائے گی، اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا تو اس سے نمٹا جائے گا۔