نئی دہلی۔ آن لائن ٹرین ٹکٹ بک کرانے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ مرکزی حکومت نے ٹرین ٹکٹ کی آن لائن بکنگ پر سروس چارج کی معافی 30 جون تک بڑھا دی ہے۔
غور طلب ہے کہ نوٹ بندی کے بعد ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ پر سروس چارج 23 نومبر، 2016 سے 31 مارچ 2017 تک معاف کیا تھا۔ حکومت نے اب یہ حد 30 جون تک بڑھا دی ہے۔
ریل کی وزارت کے افسر نے بتایا کہ اطلاعات و ٹیکنالوجی کی وزارت نے ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کے لئے ریلوے کو یہ ہدایت دی ہے۔
آئی آر سی ٹی سی سائٹ کی طرف سے آن لائن ٹکٹ بک کرنے پر 20 روپے سے 40 روپے تک فی ٹکٹ چارج لگتے تھے۔