نئی دہلی:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ نو جون کواغوا کی گئی ہندوستانی خاتون جوڈتھ ڈیسوزا کو رہا کرا لیا گیا ہے ۔
مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج صبح ٹویٹر پر ڈیسوزا کی رہائی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا،”مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ جوڈتھ ڈیسوزا کو رہا کرا لیا گیا ہے ۔ان کی رہائی میں تعاون کے لئے شکریہ افغانستان۔”
جوڈتھ گزشتہ چند برسوں سے کابل میں غیر سرکاری تنظیم آغا خان فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کررہی تھیں اور انہیں جون میں ہندوستان لوٹنا تھا لیکن اس سے پہلے ان کا اغوا کرلیا گیا۔