کئی ماسٹر ڈگری ہولڈر
لکھنؤ۔ اتر پردیش میں بے روزگاری کی خوفناک صورت دکھائی دی ہے۔ ریاست کے میونسپل کارپوریشنز میں صفائی ملازمین کے لئے نکالی گئی بھرتیوں میں بی ایس سی گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، آئی ٹی آئی ڈپلوما ہولڈر اور پی سی ایس امتحان دے چکے نوجوان بھی درخواست دے رہے ہیں۔ ریاست میں اس نوکری کے فارم جمع کرنے کے لئے پوسٹ دفاتر میں بڑی بڑی لائنیں دیکھی جا رہی ہیں۔ حال یہ ہے کہ 3275 عہدوں کے لئے اب تک 6 لاکھ سے زیادہ لوگ درخواستیں چکے ہیں۔
اس سرکاری نوکری کے تئیں نوجوانوں میں بڑی مقبولیت کہا جائے یا پھر بے روزگاری کا شدید مسئلہ لیکن حقیقت دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ فارم جمع کرنے کے لئے لائن میں لگے ایک بی ایس سی ڈگری ہولڈر نے بتایا کہ اس نوکری کو حاصل کرنے کے لئے پی ایچ ڈی کر چکے لوگوں نے بھی اپلائی کیا ہوا ہے۔ ابھی زیادہ درخواست آنے کے امکان کے درمیان حکام نے ایک میٹنگ کے بعد درخواست کی آخری تاریخ سات کے بجائے نو اگست کردی ہے تاکہ لوگوں کی درخواست وقت سے میونسپل تک پہنچ جائے۔