اسکوٹی چلانے پر لڑکیوں کو زندہ جلانے کی دی دھمکی
سرینگر : سری نگر میں پتھراؤ کرنے والے لوگوں کے ایک نامعلوم گروپ نے ایک پوسٹر جاری کیا ہے ۔ اس میں لڑکیوں کو ٹو وہیلر گاڑیوں پر سواری
نہیں کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ ایسا کرنے پر انہیں آ گ کے حوالے کردینے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ایک نامعلوم گروپ سنگ باز ایسوسی ایشن جموں
کشمیر کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام لڑکیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ برائے کرم اسکوٹی کا استعمال نہ کریں ۔ اگر ہم کسی لڑکی کو دیکھیں گے کہ وہ اسکوٹی چلا رہی ہے ، تو ہم اسکوٹی کے ساتھ ساتھ لڑکی کو بھی زندہ جلا دیں گے ۔ یہ پوسٹر یہاں سٹی سینٹر پر چسپاں کیا گیا ہے ۔
نامعلوم ایسوسی ایشن نے دکانداروں ، وینڈروں اور بینکوں کو بھی اپنا ادارہ اس وقت تک نہیں کھولنے کی دھمکی دی ہے جب تک کہ یہ لڑائی ختم نہیں ہو جاتی ۔ گروپ نے آخری مرتبہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بند کیا جانا چاہئے یا وہ نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں ۔ اس نے تمام پرائیویٹ نقل و حمل سے ان کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ۔ ایسوسی ایشن نے مسجد انتظامیہ کمیٹیوں سے نعرے بازی کرنے کو کہا ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پوسٹر کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ اس کے پیچھے جو لوگ ہیں ، ان کا پتہ لگایا جائے گا ۔