نئی دہلی۔ لکھنئو میں گوشت کے تاجرغیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ غیر قانونی مذبح کے خلاف یوگی حکومت کی کارروائی سے دارالحکومت لکھنؤ میں کافی ہلچل ہے۔ نان ویج کاروبار سے منسلک تمام کاروباریوں میں اس کو لے کر غصہ ہے۔ اسی وجہ سے کئی ٹریڈرس ایسوسی ایشن غیر معینہ ہڑتال پر ہیں۔ یعنی پیر سے دارالحکومت کی 5000 نان ویج کی دکانیں بند رہیں گی۔
ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان سدی نے بتایا کہ جہاں ایک طرف حکومت کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے تو وہیں دوسری طرف ان کا لائسنس بھی رنيول نہیں کیا جا رہا۔ 31 کی تاریخ حکومت نے طے کر دی ہے لیکن لائسنس تو بنائے جانے چاہئیں جو بن ہی نہیں رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں اور ہم نے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
اگر ایسا ہی چلتا رہا تو مرغوں کے ساتھ ساتھ کسان بھی مر جائے گا۔ ہوٹل، ریستوران کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں جب مٹن اور چکن کی سپلائی ہی نہیں مل رہی ہے تو پھر دھندہ کس طرح چلے گا۔ ہمیں اپنے گاہکوں کو واپس کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ہڑتال کا براہ راست اثر ہوٹل اور ریستوران پر پڑنے والا ہے کیونکہ گوشت کی سپلائی مکمل طور پرمتاثر رہے گی۔