پاٹن۔ پاٹن ضلع میں فرقہ وارانہ فساد میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ ضلع میں کل معمولی سے واقعہ کے بعد شروع ہوئے فعرقہ وارانہ فساد میں درجنوں مکان نذر اتش کر دئے تھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ حالات ہنوز کشیدہ ہیں۔
گجرات کے شمالی ضلع پاٹن کے ایک گاؤں میں طلبہ کے درمیان معمولی بات پرکہا سنی نے فرقہ وارانہ تنازع کی شکل اختیار کرلی اور دیکھتے ہی دیکھتے دو فرقے کے لوگ آمنے سامنے آگیا۔ اس تشدد میں دو شخص کی موت ہوگئی جبکہ 50 سے زائد گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔ فی الحال علاقہ میں ماحول کشیدہ ہے اور کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیاہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو دسویں بورڈ کے امتحان کا آخری دن تھا۔ بچے اسکول میں امتحان دینے جا رهےے تھے، اسی دوران ایک بچہ سیڑھی سے گر گیا۔ بچے نے اس کی شکایت اپنے گھر والے اور گاؤں والوں سے کر دی۔ بس اسی سے مشتعل لوگوں نے دوسرے کمیونٹی کے لوگوں پر حملہ کردیا۔ اچانک ہوئے اس حملے سے دوسرے کمیونٹی کے لوگ گھبرا گئے اور انہوں نے اپنا گھر چھوڑ دیا۔